پاکستان کا بھارت کےایک میزائل کا3 سےجواب دینےکا پلان تھا



پاکستان نے بھارتی ٹارگٹ کے مقابلے میں 15 ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا پلان تیار کرلیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں بھارت کے میزائل حملے کے خدشے کا واضح اظہار بھی کیا تھا، رپورٹ-

Intrsting News Pakistan Zindabad , Pak Foj Zindabad 
.................................................................................................................................
4.March.2019

پاکستان نے بھارت کا ایک میزائل کا 3سے جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے بھارتی ٹارگٹ کے مقابلے میں 15 ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کا پلان تیار کرلیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں بھارت کے میزائل حملے کے خدشے کا واضح اظہار بھی کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارتکشیدگی کے دوران چلنے والی افواہیں اب واضح ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ 27فروری کو جب پاکستان نے انڈین دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے تو پاکستان نے بھی فوری اپنی منصوبہ بندی کرلی تھی۔ پاکستان نے انڈیا کے مقابلے میںبھارت کے خلاف 15کے قریب ٹارگٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔اسی طرح پاکستان نے انڈیاکے میزائل کا ایک میزائل کا 3سے جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنی تقریر میں واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے 27کی رات کو میزائل حملے کا خدشہ تھا ۔

انہوں نے ساتھ خبردار بھی کیا کہ اگر بھارت حملہ کرے گا توپھر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جنگوں میں لگائے جانیوالے اندازے غلط بھی ثابت ہوجاتے ہیں ۔ اگر ایسا کچھ ہوا تو ہم بہادرشاہ ظفر نہیں بلکہ ٹیپو سلطان ہوں گے۔کیونکہ پاکستان کا ہیروٹیپو سلطان ہے۔ سعودی ولی عہد نے موجودہ حالات میں پاکستان کا ہنگامی دورہ کرنا تھا، سعودی ولی عہد کا میرے ساتھ طے ہوا تھا کہ وہ دہلی براستہ پاکستان آئیں گے۔  بھارت میں بحث چھڑنے پر مودی سرکار دباؤ میں ہے۔ بھارت اور اسرائیل میں انٹیلی جنس شیئرنگ ہوتی ہے۔ 27 فروری کو خدشہ تھا بھارت مزید کارروائی کرسکتا ہے۔
بھارت کی طرف سے پانچ سے زیادہ مقامات پر حملے کا خدشہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سے بات ہوگی تو کشمیرکا ہی ذکر ہوگا۔ موجودہ صورتحال کا ہر زاویہ کشمیرکے گرد ہی گھومتا ہے۔ کشمیر کامسئلہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان فلیش پوائنٹ ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پلوامہ پر بھارت کا ڈوزیئر پاکستان کے زیر غور ہے۔ بھارت نے پلوامہ ڈوزئر تیار کرنے میں 12 دن لگائے۔

Like My Facebook Page And Follow The Twitter 

Post a Comment

 
Top