معاشرے میں عورت کے حقوق محفوظ نہیں تو وہ اسلامی معاشرہ نہیں ہوسکتا، صدر مملکت


Latest News Update !




معاشرے میں عورت کے حقوق محفوظ نہیں تو وہ اسلامی معاشرہ نہیں ہوسکتا، صدر مملکتاسلام آباد: (07 مارچ 2019) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے میں عورت کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ اگر معاشرے میں عورت کے حقوق محفوظ نہیں تو وہ اسلامی معاشرہ نہیں ہوسکتا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہراسگی کے خلاف آگاہی مہم کی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے میں عورت کو خصوصی مقام حاصل ہے۔ اسلام میں عورت کو جائیداد میں حقوق دیئے گئے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں عورت کو مرد کے برابر حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ہمیں خواتین کو معاشرتی تحفظ دینے، جبکہ معاشی طور پر مستحکم اور خودمختار بنانے کی اشد ضرورت ہے۔عارف علوی نے مزید کہا کہ قرآن پاک میں عورت کے وراثت سے متعلق حقوق پربہت زیادہ زوردیا گیا ہے۔ اگر معاشرے میں عورت کے حقوق محفوظ نہیں تو وہ اسلامی معاشرہ نہیں ہوسکتا







Post a Comment

 
Top