پنجاب کے نئے وزیر اطلاعات کون ہوں گے؟ فیصلہ ہوگیا






لاہور(24نیوز) فیاض الحسن چوہان سے پنجاب کی وزارتِ اطلاعات واپس لیے جانے کے بعد قلم دان صمصام بخاری کو دیئے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صمصام بخاری کو وزارت اطلاعات دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی۔ اسی سلسلے میں صمصام بخاری کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گورنر ہاؤس میں ملاقات بھی ہوئی۔ صمصام بخاری کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہوگی جہاں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ان سے حلف لیں گے۔
................................................................////////////////////////////...............................................................
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف متنازع بیان دیا تھا جس کی انہوں نے وضاحت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ اپنے بیان میں پاکستان میں مقیم ہندوؤں نہیں بلکہ مودی اور بھارتی فوج کو مخاطب کیا تھا، اگر ان کے بیان سے پاکستان میں ہندوؤں کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہیں۔

لیکن گزشتہ روز ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان وزیرِ اطلاعات پنجاب کو مہنگا پڑا،

Post a Comment

 
Top