سندھ میں مقیم افغان مہاجرین کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ






سندھ حکومت نے صوبے میں اور خاص طور پر کراچی میں مقیم افغان مہاجرین کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (UNHCR) کی نمائندہ مس ریووین مینک ویلا سے ملاقات کی جس میں سندھ بالخصوص کراچی میں رہنے والے افغان پناہ گزین کی گنتی کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔ سندھ حکومت کے ترجمان کے مطابق یو این ایچ سی آر کے نمائندے کی وزیراعلی سندھ کے ساتھ وزیراعلی ہاؤس میں تعارفی ملاقات تھی۔ ملاقات میں کراچی میں رہنے والے افغان و دیگر پناہ گزینوں اور شہر میں اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ ان کے پاس اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لئے 200 ملین ڈالرز کے فنڈز ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی نمائندہ نے اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لئے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ وزیر اعلی سندھ نے سیکریٹری داخلہ اور کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ وہ یو این ایچ سی آر کو شہر میں اسٹریٹ چلڈرن کی بحالی کے لئے این او سی جاری کردیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملاقات میں بتایا گیا کہ ملک میں 15 لاکھ بے گھر بچے رہتے ہیں جن میں سے 30 ہزار بچے کراچی میں ہیں۔ سندھ حکومت بچوں سے گدا گری پر پہلے ہی پابندی عائد کرچکی ہے اور ان کی بحالی کے لئے شیلٹر ہومز قائم کرنے جا رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ کتنے افغان اور دیگر پناہ گزیں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے یواین ایچ سی آر پر زور دیا کہ وہ ان کی گنتی کرائیں تاکہ اس کے مطابق ان کے لئے پانی، خوراک اور دیگر وسائل کا بندوبست کیا جاسکے۔

Post a Comment

 
Top